Reiki for health care and well-being, Reiki training classes in Urdu and English, Reiki Master/Teacher Muhammad Akram Khan in Lahore, Pakistan

ریکی سیکھنے کا کیا مطلب ہے؟

سوال: کہا جاتا ہے کہ ریکی ہر انسان میں پیدائشی طور پر موجود ہوتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو پھر ہر کوئی اسے خود ہی استعمال کیوں نہیں کر سکتا اور ریکی سیکھنے کا کیا مطلب ہوا؟

جواب: ریکی قدرتی توانائی کے طور پر ہر انسان میں پیدائشی طور پر یقیناً موجود ہوتی ہے لیکن اسے خود بخود استعمال کرنے کی صلاحیت ہر انسان میں پیدائشی طور پرموجود نہیں ہوتی۔ یہ صلاحیت کسی ذریعے سے حاصل کرنی پڑتی ہے خواہ وہ ذریعہ اپنی محنت اور کوشش ہو (جیسے ڈاکٹر یوسوئی نے کیا) یا کوئی ریکی ٹیچر ہو۔ ڈاکٹر یوسوئی نے یہ صلاحیت حاصل کرنے کے بعد دوسروں کو بھی منتقل کی۔ بطور ٹیچر اُنہوں نے نہ صرف بیشمار لوگوں کو ریکی سکھائی بلکہ سولہ حضرات کو ٹیچر کے درجے تک بھی تربیت دی تاکہ وہ آگے دوسروں کو تربیت دے سکیں۔ اس طرح یہ صلاحیت ہاتھوں ہاتھ منتقل ہوتی ہوئی ہم تک پہنچی۔ اس صلاحیت کی منتقلی کے ساتھ ریکی کو استعمال کرنے کے طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں۔ اس سارے عمل کو ہی ریکی سیکھنا کہا جاتا ہے۔

کئی لوگوں کا خیال ہے کہ کسی ریکی ٹیچر سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ صلاحیت مراقبے کر کے خود بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ بالکل درست خیال ہے۔ آخر ڈاکٹر یوسوئی نے بھی تو یہ صلاحیت خود ہی حاصل کی تھی تو پھر ہم کیوں نہیں کر سکتے؟ یقیناً کر سکتے ہیں۔ البتّہ یہ ہے کہ خود سیکھنے کا طریقہ بھی خود ہی معلوم کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر یوسوئی نے وہ طریقہ برسوں کی محنت سے دریافت کیا تھا اور لوگوں کو ریکی تو سکھا دی مگر جس طریقے سے اُنہوں نے یہ صلاحیت حاصل کی، اس کی پوری تفصیل کسی کو نہیں بتائی۔ ہمیں وہ طریقہ خود دریافت کرنا ہو گا۔ کوئی کرنا چاہتا ہو تو ضرور کرے۔  لیکن اگر کوئی آسان طریقے سے ریکی سیکھنا چاہے تو اپنی مرضی کا ریکی ٹیچر تلاش کرے اور جا کر سیکھ لے۔ جی ہاں، اب یہ اتنا ہی آسان ہے۔

اگر آپ کو یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کے ساتھ شیئر کیجئے