Reiki for health care and well-being, Reiki training classes in Urdu and English, Reiki Master/Teacher Muhammad Akram Khan in Lahore, Pakistan
 

اٹیونمنٹ کیا ہوتی ہے؟

ریکی قدرتی توانائی کے طور پر ہر انسان میں پیدائشی طور پر موجود ہوتی ہے لیکن اسے خود بخود استعمال کرنے کی صلاحیت ہر انسان میں پیدائشی طور پرموجود نہیں ہوتی۔ یہ صلاحیت ریکی ٹیچر کے ذریعے حاصل کرنی پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریکی دوسرے علوم کی طرح نہیں سکھائی جاتی اور نہ ہی یہ علم محض کتا بیں پڑھ کر سیکھا جا سکتا ہے۔ یہ صلاحیّت ریکی ماسٹر کسی دوسرے کو ایک خاص طریقے سے ذاتی طور پر منتقل کرتا ہے جسے ریکی کی اصطلاح میں اٹیونمنٹ کہتے ہیں۔ یہ ایک ناگزیر عمل ہے جس کے بغیر کوئی بھی ریکی معالج نہیں بن سکتا۔

One of the positions of Reiju

اٹیونمنٹ ایک سادہ اور بے ضرر لیکن بہت طاقتور عمل ہے۔ یہ عمل اس قدر زُود اثر ہوتا ہے کہ اس کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی ریکی دینے کی صلاحیّت منتقل ہو جاتی ہے۔ اٹیونمنٹ کے لئے کسی خاص طلسمی قسم کے ماحول، مراقبے، مخصوص روشنیوں، لباس یا سامان وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی غیر اخلاقی کام کرنا پڑتا ہے۔ اٹیونمنٹ کا مقصد علاج کرنا نہیں بلکہ علاج کرنے کی صلاحیّت منتقل کرنا ہوتا ہے۔ اٹیونمنٹ لینے کے بعد علاج کے لئے ریکی خود استعمال کرنی ہوتی ہے۔

اٹیونمنٹ پوری زندگی کے لئے ہوتی ہے۔ یہ عمل مکمل ہو جانے کے بعد توانائی کے چینل ساری زندگی کھلے رہتے ہیں اور ریکی سے علاج کی صلاحیّت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ایک خیال یہ ہے کہ اگر آپریشن کے لئے انستھیسیا دے دیا جائے تو اٹیونمنٹ ختم ہو جاتی ہے اور دوبارہ لینی پڑتی ہے جو کہ بالکل غلط ہے اور ہرگز ایسا نہیں ہے البتّہ اگر کوئی اپنی مرضی سے دوبارہ اٹیونمنٹ لینا چاہے تو اور بات ہے ورنہ اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اگر آپ کو یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کے ساتھ شیئر کیجئے