Reiki for health care and well-being, Reiki training classes in Urdu and English, Reiki Master/Teacher Muhammad Akram Khan in Lahore, Pakistan
 

ریکی کیا کر سکتی ہے؟

ریکی اللہ تعالیٰ کی ایک بہترین تخلیق ہے جو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی سطح پر بھی کام کرتی ہے۔ اس سے نہ صرف مختلف بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے بلکہ اور بھی بہت سے کام لئے جا سکتے ہیں۔

بیماریوں کے سلسے میں ریکی کے باقاعدہ استعمال سے دنیا میں لوگوں نے کینسر، جوڑوں کے درد، بلڈ پریشر، دمہ، گردوں کی پتھریوں، معدے کے السر اور کئی دیگر بیماریوں کا کامیابی سے علاج کیا ہے اور اب بھی کر رہے ہیں لیکن ریکی صرف بیماروں کے لئے نہیں ہے۔ اس کے برعکس یہ مدافعت اور بہتر نشوونما کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔ اگر باقاعدگی سے استعمال کی جائے تو جسم میں عمر کے ساتھ ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کو بھی کم کرتی ہے یعنی بڑھاپا آنے کی رفتارکو بھی کم کرتی ہے۔ اسی لئے ریکی کو اینٹی ایجنگ سسٹم بھی کہا جاتا ہے۔

ریکی بیماریوں کا باعث بننے والے ذہنی دباؤ سے بھی نجات دیتی ہے۔ ایسے لوگ جو بظاہر بیمار نہیں ہوتے، اگر باقاعدگی سے ریکی استعمال کریں تو اُن میں نہ صرف ایک طرح کی خود اعتمادی آ جاتی ہے، اُن کا عمومی رویّہ بہتر ہو جاتا ہے بلکہ اُن کے سوچنے کا انداز بھی زیادہ مثبت اور بہتر ہو جاتا ہے۔ یہاں یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہ ہو گا کہ اگر جانوروں اور پودوں کو ریکی دی جائے تو وہ نہ صرف خوش ہوتے ہیں بلکہ اپنے انداز میں خوشی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

ریکی کو تعلقات میں بہتری کے لئے، اپنی اور بچوں کی ذہنی نشوونما کے لئے بھی کامیابی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خصوصی بچوں کی زندگی کا معیار بہتر بنانے کے لئے تو ریکی بہت ہی مفید ہے۔ الغرض، ریکی کے بیشمار استعمال اور فوائد ہیں، اتنے کہ ان کی فہرست بنانا ممکن نہیں ہے۔ اگر آپ اسے درست طور پر سمجھتے ہیں تو اپنی ضرورت کے مطابق جہاں چاہیں استعمال کر سکتے ہیں لیکن یہ ذہن نشین رہے کہ یہ ایک سنجیدگی سے لئے جانے والا علم ہے اور صرف مثبت کاموں کیلئے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کو یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کے ساتھ شیئر کیجئے