Reiki in Urdu – ریکی کے متعلق بنیادی معلومات

انٹرنیٹ پر بہت سے لوگ ریکی کے بارے میں اُردو میں معلومات تلاش کرتے ہیں مگر اس موضوع پر اُردو میں بہت کم لکھا گیا ہے۔ جو تھوڑی بہت معلومات دستیاب ہیں اُن سے اکثر سوالوں کے تسلی بخش جواب نہیں ملتے۔ اُردو حصّے کے صفحات خاص طور پر اُردو کو ترجیح دینے والوں کے لئے تحریر کئے گئے ہیں تاہم طوالت سے بچنے کے لئے مختصر مگر ضروری معلومات ہی دی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات تربیتی کلاس کے دوران دی جاتی ہیں۔

جو خواتین و حضرات ریکی اُردو میں سیکھنا چاہتے ہیں، اُن کے لئے بھی کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ لیکچر کے دوران کچھ الفاظ انگریزی کے ضرور استعمال ہوتے ہیں مگر انہیں سمجھنا مشکل نہیں ہوتا۔ سمجھ نہ آنے کی صورت میں وضاحت کر دی جاتی ہے۔ اگر آپ کسی وجہ سے ریکی کی کلاس میں جانے کی بجائے انفرادی طور پر سیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ٹیچر سے بات کرنے کی ضرورت ہو گی۔ میں کلاس کے اختتام پر ہر سٹوڈنٹ کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ ایک ٹریننگ مینوئل بھی دیتا ہوں۔ اگر کوئی انگریزی کی بجائے اُردو کا مینوئل لینا چاہے تو لے سکتا ہے۔

اگر آپ ریکی سیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے بارے میں پڑھیں تاکہ آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو اور کلاس میں جانے سے پہلے آپ کو درست طور پر معلوم ہو کہ آپ کیا سیکھنے جا رہے ہیں۔ آپ کی سہولت کے لئے بنیادی معلومات پر مبنی مضامین کی فہرست نیچے درج کر دی گئی ہے۔

فہرست مضامین

ریکی کیا ہے؟
ریکی کا مذہب سے کیا تعلق ہے؟
ریکی کون سیکھ سکتا ہے؟
ریکی سیکھنے کا کیا مطلب ہے؟
اٹیونمنٹ کیا ہوتی ہے؟
ریکی کی تربیّت کے مراحل
ریکی کیا کر سکتی ہے؟
کیا ریکی تمام بیماریوں کا علاج کر سکتی ہے؟
بیماری ٹھیک ہونے کا عرصہ
کیا ریکی سے کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے؟
کیا ریکی سے جادُو کا علاج ہو سکتا ہے؟
جانوروں پر ریکی کے اثرات
ریکی اور حقیقی علاج
ریکی کو شک کی نظر سے کیوں دیکھا جاتا ہے؟
ریکی ایک حقیقت یا افسانہ
ریکی کی مخالفت کیوں کی جاتی ہے؟
ریکی کے بارے میں غلط فہمیاں
ریکی اور مائنڈ پاور کا فرق
پاکستان میں ریکی کا مقام اور رُحجان
ذاتی بہتری کے لئے ریکی کا استعمال

ریکی پر اُردو میں معلومات کی ویڈیو
TV Intervirw on Reiki in Urdu
Health and Happiness!
Muhammad Akram Khan, Reiki Master/Teacher