Reiki for health care and well-being, Reiki training classes in Urdu and English, Reiki Master/Teacher Muhammad Akram Khan in Lahore, Pakistan

کیا ریکی سے کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے؟

ریکی بھی چونکہ ایک طریقہ علاج ہے، لہٰذا قدرتی طور پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس سے کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟ یہ سوال جائز بھی ہے اور درست بھی ۔ اس کے جواب کے لئے پہلے ایک بار پھر ریکی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

کچھ مضامین میں پہلے بھی وضاحت کی جا چکی ہے کہ ریکی ایک ایسی قدرتی توانائی ہے جو پیدائش کے وقت سے ہی انسان کے جسم میں موجود ہوتی ہے جس کے توازن میں بگاڑ مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ ریکی سے علاج کے ذریعے صرف اس توازن کو درست کیا جا رہا ہو تا ہے، باہر سے کوئی چیز خصوصاً مادّی شکل میں (جیسے ادویات وغیرہ) نہیں دی جا رہی ہوتیں۔ مادّی ادویات میں مختلف اقسام کے کیمیائی مادّے ہوتے ہیں جن کی زیادتی نقصان کا باعث بن سکتی ہے یعنی اگر ضرورت سے زیادہ مقدار میں دوائی لے لی جائے تو نقصان کا احتمال ہوتا ہے لیکن ریکی میں ایسا نہیں ہے۔ ظاہر ہے کہ جب کوئی مادّی دوا ئی لی ہی نہیں جا رہی تو نقصان کیسا؟ لہٰذا یاد رہے کہ ریکی سے نقصان کے معنوں میں کسی کا نقصان نہیں کیا جا سکتا۔ ریکی ہمیشہ توازن پیدا کرتی ہے جو فائدہ مند ہی ہوتا ہے۔

اگر آپ کو یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کے ساتھ شیئر کیجئے