Reiki for health care and well-being, Reiki training classes in Urdu and English, Reiki Master/Teacher Muhammad Akram Khan in Lahore, Pakistan

ریکی کے متعلق بنیادی معلومات

انٹرنیٹ پر بہت سے لوگ ریکی کے بارے میں اُردو میں معلومات تلاش کرتے ہیں مگر اس موضوع پر اُردو میں بہت کم لکھا گیا ہے۔ جو تھوڑی بہت معلومات دستیاب ہیں بھی اُن  سے اکثر سوالوں کے تسلی بخش جواب نہیں ملتے۔ یہ صفحات خاص طور پر اُردو کو ترجیح دینے والوں کے لئے تحریر گئے ہیں تاہم طوالت سے بچنے کے لئے مختصر مگر ضروری معلومات ہی دی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات تربیتی کلاس کے دوران دی جاتی ہیں۔

جو خواتین و حضرات ریکی اُردو میں سیکھنا چاہتے ہیں، اُن کے لئے بھی کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ لیکچر کے دوران کچھ الفاظ انگریزی کے ضرور استعمال ہوتے ہیں مگر انہیں سمجھنا مشکل نہیں ہوتا۔ سمجھ نہ آنے کی صورت میں وضاحت کر دی جاتی ہے۔ اگر آپ کسی وجہ سے ریکی کی کلاس میں جانے کی بجائے انفرادی طور پر سیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ٹیچر سے بات کرنے کی ضرورت ہو گی۔ میں کلاس کے اختتام پر ہر سٹوڈنٹ کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ ایک ٹریننگ مینوئل بھی دیتا ہوں۔ اگر کوئی انگریزی کی بجائے اُردو کا مینوئل لینا چاہے تو لے سکتا ہے۔

اگر آپ ریکی سیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے بارے میں پڑھیں تاکہ آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو اور کلاس میں جانے سے پہلے آپ کو درست طور پر معلوم ہو کہ آپ کیا سیکھنے جا رہے ہیں۔ آپ کی سہولت کے لئے بنیادی معلومات پر مبنی مضامین کی فہرست نیچے درج کر دی گئی ہے۔

فہرست مضامین

ریکی پر اُردو میں معلومات کی ویڈیو
TV Intervirw on Reiki in Urdu
اگر آپ اپنے کمپیوٹر پرجمیل نوری نستعلیق فانٹ انسٹال کر لیں تو اُردو بہتر طریقے سے نظر آئے گی۔